ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ووٹر لسٹ سے نام غائب کرنے والے رام نگر بلاک کے اے ڈی او پنچایت اما کانت پانڈے اور گرام پنچایت افسر شیو شنکر موریہ کو معطل کردیا گیا ہے۔
آفیشیل ذرائع کے مطابق رام نگر بلاک کے اترپٹی و تلنگانہ میں شکایت کے بعد جانچ میں دونوں کو خاطی پایا گیا۔ معطل کی کارروائی چیف ڈیولمپنٹ افسر انوپم شکلا نے کی۔
دراصل شکایت کنندہ نریندر کمار شکل نے گاؤں میں فرضی طریقے سے رائے دہندگان کا نام ووٹر لست سے غائب کرنے کی شکایت چیف ڈیولپمنت افسر انوپ شکل سے کی تھی۔
معاملے کی جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ اترپٹی کے دوسرے مرحلے میں جن 137 افرا کے ناموں کو حذف کیا گیا ہے اس میں زیادہ لوگ گاؤں میں رہتے ہیں اور بغیر بی ایل او سے فارم کی جانچ کرائے رائے دہندگان کے فرضی دستخط بنا کر ووٹر لسٹ سے ان کا نام کٹوا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھنی پور میں تعمیر مسجد کیلئے مجوزہ مقام پر مٹی کی رپورٹ مثبت
اسی طرح سے تلنگا میں 174 رائے دہندگان کا نام بغیر بی ایل اوکے دستخط کے کاٹے گئے ہیں۔ گرام تلنگا، بودھی پور، کرمہوا خاص، کھیتا سرائے میں بھی نام تبدیل و نام کاٹنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔