نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں کورونا کے کیسیز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
تشویش کی بات یہ ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال مارچ اپریل کے مہینے میں تیزی سےمعاملات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سبھی اسپتالوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔
نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت کی ٹیم مختلف مقامات پر لوگوں کو پروٹوکول کے حوالے سے انتباہ کر رہی ہیں اور فیکٹریوں و دیگر عوامی مقامات کا بھی جائزہ لیا تاکہ پروٹوکول کے عمل کو عوامی سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 70 کیسیز درج کئے گئے۔