ETV Bharat / state

Essay Writing Competition کُل ہند مضمون نویسی میں مسلم طالبہ کو پہلا مقام - کی حیات اور کارناموں پر قومی مضمون نویسی مقابلہ

سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال ہونے والے کُل ہند مضمون نویسی مقابلہ صرف انگریزی زبان میں منعقد ہوتا تھا، ای ٹی وی بھارت کی خبر کے اثر کے بعد پہلی مرتبہ اردو زبان میں منعقد کروایا گیا جس میں اے ایم یو شعبہ اردو کی طالبہ ادیبہ صدیقی نے پہلا مقام حاصل کیا۔

urdu essay writing competition
urdu essay writing competition
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 4:19 PM IST

علیگڑھ: اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کے 205ویں یوم پیدائش ان کی حیات اور کارناموں پر قومی مضمون نویسی مقابلہ صرف انگریزی زبان میں منعقد ہوتا تھا جس کو اردو زبان میں منعقد کروانے سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی جس کے بعد پہلی مرتبہ اردو زبان میں بھی مضمون نویسی مقابلہ منعقد کروایا گیا جس میں اردو کیٹیگری میں اے ایم یو شعبہ اردو کی ہی رسرچ اسکالر ادیبہ صدیقی کو 17 اکتوبر 2022 کو جشن یوم سر سید تقریب میں مہمان خصوصی طاہر محمود (سابق چیئرمین، قومی اقلیت کمیشن) اور وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے بدست اول انعام سے نوازا گیا۔

مضمون نویسی میں ادیبہ صدیقی کو اول مقام

ادیبہ صدیقی نے بتایا کہ مضمون نویسی مقابلہ تینوں زبانوں (اردو، ہندی اور انگریزی) میں منعقد کروایا گیا تھا جس میں اردو زبان میں مجھے اول انعام، سرٹیفکیٹ اور 25 ہزار روپے نقد ملا ہے۔ ادیبہ نے مزید بتایا کہ اس مضمون نویسی مقابلے میں ملک بھر سے خاصی تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور اس طرح کے مقابلے اردو زبان میں بھی منعقد ہونے چاہیے اس سے نا صرف اردو زبان والوں کو حصہ لینے کا موقع ملتا ہے بلکہ زبان کو فروغ بھی ملتا ہے۔

آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کے فاتحین:

انگریزی، اردو اور ہندی میں اول انعام بالترتیب، صبیر وی سی (سینٹر فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، تھرو وا نتھاپورم، کیرالہ کے پی ایچ ڈی کے طالب علم)، ادیبہ صدیقی (اے ایم یو کی پی ایچ ڈی اسکالر) اور محمد سلیم (اے ایم یو کے بی اے ایل ایل بی کے طالب علم) نے حاصل کیا۔ انگریزی، اردو اور ہندی میں دوم انعام بالترتیب، محمد سہیل مونڈل (بی اے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک اینڈ کنٹمپریری اسٹڈیز، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی، کیرالہ)، محمد تنویر عالم (ایم اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور حفصہ مرزا (بی یو ایم ایس، ایچ ایس زیڈ ایچ یونانی میڈیکل کالج واسپتال، بھوپال مدھیہ پردیش) نے حاصل کیا ہے۔ انگریزی، اردو اور ہندی میں سوم انعام بالترتیب مبشر وی پی (پی ایچ ڈی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)، محمد اقبال ( بی اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور رمن شرما (ایم ٹیک، اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی، دہلی) نے جیتا۔

واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انگریزی، اردو اور ہندی میں 'سرسید اور ثقافتی تکثیریت' کے موضوع پر مضمون نواسی مقابلہ کا انعقاد کیا تھا اور ہر زبان میں اول، دوم اور سوم انعام جیتنے والوں کو یوم سرسید یادگاری تقریب میں مہمان خصوصی کے بدست بطورا انعام بالترتیب 25000 روپے، 15000 روپے اور 10000 روپے دئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : Graduation courses will be 4 years اے ایم یو میں گریجویشن کورسز چار سال کے ہونگے، اکیڈمک کونسل نے دی منظوری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.