عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی ڈاکٹر خلف صبا کو عارضی نائب صدر، ڈاکٹر محمد عادل کو عارضی جنرل سکریٹری اور ڈاکٹر رادھیکا اروڑا کو ریذیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کا جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے انتخابات کووڈ 19 کی وبا کے باعث زیرالتوا ہیں۔ اس لیے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر کاشف اور ڈاکٹر سوربھ پاٹھک (خزانچی) کی سفارش پر مذکورہ تقرریوں کو توثیق کی ہے۔
فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد صدیقی کی تجویز پر یہ تقرری کی گئی ہے۔
ڈاکٹر خلف صبا (ریڈیو ڈائیگنوسس شعبہ، جے این میڈیکل کالج) کو آر ڈی اے کا عارضی طور سے نائب صدر اور پیتھالوجی شعبہ کے ڈاکٹر محمد عادل اور ڈاکٹر رادھیکا آرورہ کو باترتیب عارضی جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر ماہ میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل کے ذریعہ ارسال قدر سفارش کے مطابق ڈاکٹر محمد کاشف کو عارضی صدر اور ڈاکٹر سوربھ پاٹھک کو عارضی خزانچی مقرر کیا گیا تھا۔