اترپردیش کے بارہ بنکی میں اٹیوا کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹیچرس اور دیگر محکموں کے ملازمین نے شہید پارک میں بنی یادگار پر گل پوشی کر کے پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر ٹیچرس تنظیم اٹیوا کے عہدیداروں نے حکومت سے پرانی پنشن بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی پنشن اسکیم میں متعدد خامیاں ہیں۔ نئی پنشن اسکیم سے سرکاری ملازمین کا مستقبل محفوظ نہیں ہے۔
اٹیوا کے ضلع صدر امت ورما نے کہا کہ پلوامہ حملے کے ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو پرانی پنشن نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے تمام فوجی جوانوں کے لئے پرانی پنشن بحال ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں:
پلوامہ حملے کے دو سال مکمل
انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنا یہ مطالبہ دوہراتے رہیں گے جب تک کہ پرانی پنشن کو بحال نہیں کر دیا جاتا ہے۔