یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی کا کہنا ہے کہ 'اتر پردیش میں اقلیتی طلبہ کو حاصل ہونے والی اسکالرشپ تقسیم میں بدعنوانی معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور فرضی طریقے سے اسکالرشپ کی رقم حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
میرٹھ کے سرکٹ ہاؤس میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق سیفی نے مدارس میں مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید علوم کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جارہی کوششوں کا ذکر کیا، ساتھ ہی مدرسہ اسکالرشپ بدعنوانی اور فرضی مدارس کے معاملوں کی شکایت کے بعد کمیٹی تشکیل دے کر جانچ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔'
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کے طالب علم کیف علی ای وائی اسکالرشپ2021 کے لیے نامزد
یو پی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے بتایا کہ 'میرٹھ دورے کے بعد ان کا اگلا دورہ بلند شہر اور علی گڑھ ہوگا۔'