ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں ڈی ایم نے کورونا کی جانکاری چھپانے اور لاپرواہی برتنے پر گاؤں کے پردھان اور سابق پردھان پرنیشنل سکیورٹی ایکٹ(این ایس اے) کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
یہ معاملہ ضلع کے بھوانی پور کھلی گاؤں کا ہے۔ جہاں ڈی ایم نے کورونا کے بارے میں غفلت برتنے پر گاؤں کے پردھان اور سابق پردھان پر این ایس اے کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ڈی ایم کا کہنا ہے کہ 'کورونا مریض کے بارے میں معلومات گاؤں کے پردھان اور سابق پردھان نے چھپائی تھں۔ جس کی وجہ سے دونوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
دراصل ضلع بدایوں کے ایک گاؤں بھوانی پور میں کورونا مثبت مریض پایا گیا ہے۔ جس کے بعد اسے بریلی روانہ کردیا گیا۔ گاؤں کے سابق سربراہ اور موجودہ سربراہ نسرین اور رئیس احمد نے گاؤں میں کورونا مریض کے رکنے کی بات چھپائی تھی۔
اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایم نے سابق سربراہ اور موجودہ سربراہ پر این ایس اے کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، موجودہ پردھان کے پاور کو بھی سیز کرلیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے حکومت کو ایک خط لکھا ہے اور کہا کہ 'وہ مستقبل میں دوبارہ انتخابات نہیں لڑیں گے۔'