اترپردیش اسمبلی انتخابات کی اشتہاری مہم میں یوگی آدتیہ ناتھ کی بلڈوزر کارروائی کا تذکرہ خوب ہوا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ بی جے پی دوبارہ سے اقتدار میں آئی تو بلڈوزر کی کارروائی میں تیزی لائی جائے گی، جو اب حقیقت میں نظر آرہی ہے۔ Action on Illegal property in UP لکھنؤ کے بالاگنج علاقے کے کیمپل روڈ کے سمنان گارڈن میں واقع فریدہ بیگم کی تین منزلہ عمارت پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی کثیر تعداد میں تعیناتی کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ فریدہ بیگم کے دو اور مکان لکھنؤ کے دوسرے علاقے میں منہدم کئے گئے ہیں۔ Lucknow Development Authority takes action against illegal occupation ان کا پورا کنبہ نیل پالش کے کاروبار سے وابستہ ہے، لاک ڈاؤن میں ان کے یہاں چھاپہ ماری کی کاروائی کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ سماج وادی پارٹی سے بھی وابستہ ہیں ان کے رشتہ دار سماج وادی پارٹی سے کونسلر رہ چکے ہیں۔