ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر احتیاط برتا رہا ہے۔اس دوران شہر کے مختلف جگہوں پر پولیس کے جانب سے چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے،اور بلا ضرورت آنے جانے والوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
اس دوران ضلع کے اعلی افسران نے بھی کوتوالی کے کئی علاقے میں واقع چوکیوں پر پولیس فورس کے ساتھ زبردست چیکنگ آپریشن چلایا،اس چیکنگ مہم سے گزرنے والے تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ بھی کی گئی۔ اور بلا ضرورت بائک سے روڈ پر گھوم رہے لوگوں کا چالان بھی کاٹا گیا ۔
وہیں شہر کے اعلی افسران نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن تین چل رہا ہے، جس کو لے کر پولیس پوری طرح سے تعینات ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکل رہے ہیں،تو کچھ بلا ضروروت سڑک پر گھومتے نظر آ رہے ہیں جن کو سمجھایا جا رہا ہے،اور ساتھ ہی ان کا تھرمل اسکریننگ بھی کیا جا رہا ہے ۔تاکہ کورونا مشتبہ مریضوں کو کورنٹائن کیا جا سکے ۔
وہیں شہر کے اعلی افسران عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔