ETV Bharat / state

Action Against Slaughterers مظفر نگر میں گوکشی کے الزام میں 90 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی - ممنعہ جانور کو ذبح کرنے کے الزام میں کارروائی

مظفر نگر پولیس نے گوکشی کے الزام میں 90 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ممنعہ جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے۔

مظفر نگر میں ممنعہ جانور کو ذبح کرنے کے الزام میں 90 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jul 2, 2023, 7:54 PM IST

مظفر نگر میں ممنعہ جانور کو ذبح کرنے کے الزام میں 90 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو مذہبی تہوار کانوڑ یاترا کے پیش نظر پولیس نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ممنوعہ جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے جس میں ایک دن میں 90 سے زیادہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفع 151 کے تحت چالان کر دیا گیا ہے۔ مظفر نگر کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس کی کارروائی میں تقریباً 100 افراد کے خلاف گوکشی کے الزام میں کارروائی کی گئی۔

اس معاملے کو لے کر ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپتی نے بتایا کہ کانوڑ یاترا کے پیش نظر ضلع میں مبینہ طور پر گوکشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے تقریباً 90 لوگوں کے خلاف دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ضلع میں 500 'گوکشوں' کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان سبھی لوگوں کو تھانے پر بلایا جا رہا ہے اور ان تمام لوگوں کو سخت ہدایات دی گئی ہے کہ جو لوگ یہ کاروبار کرتے ہیں یا ان میں ملوث ہیں وہ کوئی غیر قانونی کام نہ کریں، نہیں تو ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق یہ خصوصی مہم کانوڑ یاترا کے پیش نظر چلائی جا رہی ہے اور جب تک کانوڑ یاترا ختم نہیں ہو جاتی، مظفر نگر پولیس مبینہ گوکشی میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Anti Halal Campaign 'حلال' ہندو مخالف نہیں بلکہ جانور ذبح کرنے کا سائنسی طریقہ ہے، جمعیت القریش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.