ETV Bharat / state

امروہہ میں انتظامیہ کی اہم کارروائی - ضلع انتظامیہ نے زمین مافیا کے خلاف بڑی کاروائی

امروہہ ضلع کی تحصیل صدر علاقے کے جویا قصبے کے قومی شاہراہ پر پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے غیر قانونی دکانوں کو سیل کرنے کی کاروائی کے ساتھ ایک شادی گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔جس کے بعد علاقے میں ہلچل ہے۔

امروہہ میں انتظامیہ کی اہم کارروائی
امروہہ میں انتظامیہ کی اہم کارروائی
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ضلع انتظامیہ نے زمین مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔

اس مہم میں بغیر نقشہ پاس کیے بنائی گئی 3 درجن سے زائد دکانوں کو سیل کرنے اور غیر قانونی دکانیں بنانے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔کاروائی کے بعد علاقے میں ہلچل ہے۔

امروہہ ضلع کی تحصیل صدر علاقے کے جویا قصبے کے قومی شاہراہ پر پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے غیر قانونی دکانوں کو سیل کرنے کی کاروائی کے ساتھ ایک شادی گھر پر نوٹس کو چسپاں کر دیا۔

جس کے بعد علاقے میں ہلچل ہے۔اس پورے معاملے کی تفصیلات دیتے ہوئے نائب تحصیلدار دیپک کمار نے بتایا کہ زویا قصبے میں 30 سے ​​35 دکانوں کو سرکاری نقشہ پاس کیے بغیر تعمیر کرایا گیا تھا۔

جس کے بعد تحصیل ٹیم موقع پر پہنچی اور ان تمام دکانوں کو سیل کردیا۔

امروہہ میں انتظامیہ کی اہم کارروائی
امروہہ میں انتظامیہ کی اہم کارروائی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک سرکاری نقشہ پاس نہیں ہوگا تب تک یہ دکانیں استعمال نہیں ہوں گی۔اس کے ساتھ ہی غیر قانونی طور پر بنائے گئے شادی گھر پر بھی نوٹس کی کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ کے شہر میں ایمانداری کی مثال

واضح رہے کہ امروہہ ضلع میں زمین مافیا کے خلاف مستقل مہم چل رہی ہے، تاہم اب نقشہ پاس کیے بغیر دکانوں پر کارروائی کے بعد اس علاقے میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.