ETV Bharat / state

Action Against illegal Encroachments نوئیڈا میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی، دس دکانیں مسمار - نوئیڈا خبر

نوئیڈا کے سیکٹر۔76 میں غیر قانونی طریقہ سے تعمیر شدہ دس دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ بلڈر پر الزام ہے کہ انہوں نے لے آؤٹ پلان میں چھیڑ چھاڑ کرکے ان دکانوں کی تعمیر کرائی تھی۔

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 12:09 PM IST

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی

نوئیڈا: ریاست اترپردیس کی نوئیڈا اتھارٹی نے سیکٹر-76 ایمس گارڈنیا سوسائٹی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہاں 10 غیر قانونی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ اس دوران اتھارٹی کی ٹیم کو عوام کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بلڈر کی جانب سے لے آؤٹ پلان میں چھیڑ چھاڑ کر کے قبضہ کیا گیا۔ اس کے بعد اس مبینہ مقبوضہ حصے پر دکانیں بنا کر فروخت کر دی گئیں۔
نقشے کے خلاف کام کیا:
نوئیڈا اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ بلڈر نے ای بلاک میں اتھارٹی سے منظور شدہ نقشے کے برعکس تقریباً 10 دکانیں تعمیر کی تھیں۔ سوسائٹی کے اے او اے کے صدر نوین مشرا نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی سے یہ شکایت موصول ہو رہی تھیں کہ بلڈر نے لے آؤٹ پلان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ہائی رائز ٹاور کے نیچے غیر قانونی دکانیں بنا رکھی ہیں۔ اس کے بعد پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے لے آؤٹ کی بنیاد پر سروے کیا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد ہی اتھارٹی نے بلڈر کو نوٹس جاری کیا تھا اور اسے ازخود تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ کئی نوٹس ملنے کے بعد بھی بلڈر نے کچھ نہیں کیا۔ ایسے میں آج اتھارٹی کے سول اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے موقع پر جا کر کارروائی کی۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا اتھارتی پر بغیر نوٹس دیے مکان توڑ نے کا الزام
اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ان دکانوں کے شٹر پہلے ہی سے ٹوٹے ہوئے تھے، اب دیواریں گرا دی گئی ہیں۔ محکمہ منصوبہ بندی کے سینئر منیجر بی ایس نگم نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف اتھارٹی کی کارروائی جاری رہے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی کئی بار اتھارٹی کے افسران کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.