نوئیڈا: نوئیڈا پولیس نے خاتون پر 'ایسڈ ایٹک' کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے Acid Attack Accused Held۔ اطلاع ہے کہ ملزم نے گذشتہ رات اپنی معشوقہ پر ایسڈ اٹیک کیا تھا، جس پر نوئیڈا فیز 3 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور انکاؤنٹر میں ملزم کو زخمی کردیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کیا ہے جہاں ملزم کا علاج جاری ہے۔ وہیں دوسری جانب متاثر دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ Noida Police Arrested Acid Attack Accused
گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ کے میڈیا انچارج پنکج کمار کے مطابق ممورا گاؤں سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ وکاس، ایک 30 سالہ خاتون سونیا سے محبت کرتا تھا۔ خاتون شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔ تاہم خاتون کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے تین بچوں کے ساتھ وکاس کے ساتھ ممبئی بھاگ گئی۔ وہاں وہ دو برس لیو ان ریلیشن میں رہی اس کے بعد وہ ممورا گاؤں نوئیڈا آگئی۔
گھر واپس آنے کے بعد وکاس اور سونیا کے درمیان تعلقات بگڑنے لگے اس درمیان وکاس نے گذشتہ رات سونیا پر تیزاب پھینک دیا، اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ تیزاب حملے میں خاتون 35 فیصد جھلس چکی ہے۔
مزید پڑھیں: