پوجا کے بعد وہ کلکٹریٹ میں جاکر پرچہ داخل کریں گے۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا تھا کہ ہم سادگی کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ عوام کو پریشانی نہ ہو اس لیے ہم روڈ شو نہیں کریں گے۔
غورطلب ہے کہ لکھنؤ سے بی جے پی کے ٹکت سے راجناتھ سنگھ اور سماجوادی پارٹی نے اس سیٹ سے پونم سنہا کو اتارا ہے۔ایسے میں یہاں سیاسی جنگ دلچسپ ہو گئی ہے۔