اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Elections کے پیش نظر گذشتہ دنوں جاری گھر گھر انتخابی مہم کے دوران اسد الدین اویسی پر 3 فروری کو پلکھوا کے چھجارسی ٹول پلازہ پر دو حملہ آوروں نے گولیاں چلائی تھیں، گولی اویسی کی گاڑی پر جالگی تھی جس کے سبب انہیں کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا تھا۔اس حملے کے بعد اترپردیش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
وہیں اب ہاپوڑ پولیس نے ان دونوں ملزم کو اسلحہ دینے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ ملزم کا تعلق عالم گاؤں نگلامٹھ تھانہ منڈالی ضلع میرٹھ سے ہے۔ پولیس کے مطابق اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزام میں یہ شخص پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔