ETV Bharat / state

زہریلی شراب معاملے میں مطلوب ملزم گرفتار - ببلو یادو

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سنگرام گڑھ پولیس نے علاقے کے منوہر پور رام پور ڈابی گاؤں میں زہریلی شراب سے ہوئیں چار اموات کے معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے دس پیٹی غیر قانونی دیسی شراب اور کیمیکل برآمد کیا ہے۔

زہریلی شراب سانحہ کا مطلوب خصوصی ملزم گرفتار

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 12:44 PM IST

خبر کے مطابق ایس ایچ او آشوتوش ترپاٹھی نے بتایا کہ گذشتہ 14 اور 15 مارچ کو منوہر پور رام پور ڈابی گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت کے معاملے میں منّا لال یادو ساکن مریٹھی تھانہ نواب گنج وغیرہ کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو علاقے کے وجے سنگھ انٹر کالج کے نزدیک منگل کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے دس پیٹی غیر قانونی دیسی شراب اور او پی کیمیکل برآمد کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں جب ملزم سے باز پرس کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غیر قانونی شراب، گاؤں کے ببلو یادو سے خرید کر فروخت کرتا ہے۔ یہ شراب اس نے بابو لال پٹیل کو فروخت کی تھی جس کے پینے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.