لکھنؤ: ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے بعد بیوی ریچا دوبے بیٹا آکاش اور نوکر کو کرشنا نگر پولیس نے حراست میں لے لیا تھا. وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد بیٹے اور بیوی کو پولیس نے چھوڑ دیا جس کے بعد بیوی ریچا دوبے ملزم شوہر وکاس دوبے کے آخری رسومات میں شامل ہوئی تھیں۔
آخری رسومات کے بعد دیر رات ریچا دوبے لکھنؤ کے کرشنا نگر میں واقع وکاس دوبے کے چھوٹے بھائی دیپ پرکاش دوبے کے گھر اپنے بیٹے اور نوکر کے ساتھ پہنچیں حالانکہ وکاس دوبے کا بڑا بیٹا آکاش دوبے پہلے ہی اپنے دادی کے پاس پہنچ چکا تھا ۔
اس دوران میڈیا کے جانب سے ملزم وکاس دوبے سے متعلق سوال پوچھے جانے پر ریچا دوبے نے میڈیا پر شدید غصہ کا اظہار کیا تھا ۔