موصولہ اطلاعات کے مطابق مانکی گاؤں کے رہنے والے اقبال نے دیوبند پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا کہ دو روز قبل وہ دیوبند سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے، اس دوران جب وہ منگلور روڈ پر واقع چاند کالونی کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر پہلے سے ہی موجود تین نوجوانوں نے انہیں روک لیا۔
نامعلوم افراد نے اسلحہ کے ذریعہ خوفزدہ کرتے ہوئے ان سے تقریباً پانچ ہزار روپیہ کی نقدی رقم چھین لی۔ متاثر شخص نے بتایا کہ مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی، جس کے سبب وہ زخمی ہوگئے، اقبال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پولیس کو اس واقعہ سے متعلق تحریری طور پر اطلاع دی لیکن دو روز گزر جانے کے بعد بھی آج تک پولیس نے اس کی رپورٹ درج نہیں کی۔
مزید پڑھیں:۔ بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار کر زیورات لوٹ لیا
اقبال نے اعلیٰ افسران سے اس معاملہ میں کیس درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سی او رجنیش اپادھیائے کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ان کے علم میں ہے اس کی تحقیق کرائی جارہی ہے۔