کانپور : ہلاک شدہ ملزم وکاس دوبے کیس میں پولیس نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے آج ایک 50 ہزار کے انعامی ملزم کو گرفتار کیا ہے، جو آٹھ پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے شہید کرنے کے معاملے میں شامل تھا ۔
اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر اتر پردیش پرشانت کمار نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وکاس دوبے کے بکروں گاؤں سانحہ میں پولیس اور ملزمین کے مابین ہوئے تصادم میں آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، اس میں پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے وکاس دوبے کے ساتھیوں میں شامل ششی کانت عرف سونو پانڈے جو وکاس دو بے کے ماما کا لڑکا ہے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس کے پاس سے پولیس نے انفاس رائفل اور کچھ کارتوس برآمد کیے ہیں ۔
ششی کانت کی نشاندہی پر پولیس سے لوٹی ہوئی ایک اے کے فورٹی سیون رائفل اور کارتوس وکاس دوبے کے گھر سے برآمد کر کی ہے ۔ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ ممبئی میں گرفتار وکاس دوبے کے دو اور ساتھی کانپور لائے جا رہے ہیں انہیں ریمانڈ پر لے کر مزید تحقیق کی جائے گی، امید ہے کہ اس معاملے میں کچھ اور خلاصہ ہوگا ۔
اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشا نت کمار کے مطابق ابھی اس گروہ کے گیارہ نامزد ملزم اور کچھ چھپے گمنام مجرم بھی ہیں جن کو پکڑا جانا باقی ہے ۔