امروہہ: ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ایک نوجوان پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد علاقے میں رہنے والے پی اے سی جوان کی بیٹی سے فیس بک کے ذریعے مبینہ طورپر دوستی کر رہا تھا اور اسے زبردستی شادی پر مجبور کر رہا تھا۔ ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے مذہب تبدیل نہ کرنے کی صورت میں مبینہ طورپر متاثرہ اور اس کے بھائی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدھ کو امروہہ سے ملزم نوجوان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ arrested for threatening change religion
امروہہ ضلع کے رہنے والے شاہ رخ عرف ویہان پر الزام ہے کہ اس نے شکوہ آباد تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کے رہنے والے پی اے سی جوان کی بیٹی جو بی ایس سی کی طالبہ ہے، مبینہ طورپر فیس بک کے ذریعے اس سے دوستی کی اور اس پر شادی کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔ اس نے شادی کے لیے مذہب تبدیل کرنے کی شرط رکھی، اس نے مذہب تبدیل نہ کرنے کی صورت میں مبینہ طورپرمتاثرہ اور اس کے بھائی کا سر قلم کرنے کی دھمکی بھی دی۔ اہم بات یہ ہے کہ انسٹاگرام پر طالبہ کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔
سی او شکوہ آباد کملیش کمار نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی گئی، جہاں بدھ کو پولیس نے نوجوان کو امروہہ سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:Student Trying to Convert Religion کانپور کے طالب علم پر مذہب تبدیل کرنے کا الزام