ETV Bharat / state

کانپور کی لیدر انڈسٹری کو آلودگی کے نام پر نشانہ بنانے کا الزام

ضلع انتظامیہ نے ہولی کے پیش نظر گنگا ندی کی صاف صفائی کے نام پر 95 ٹینریز کی بجلی کاٹنے کے لیے بجلی ڈیپارٹمنٹ کو حکم صادر کر دیا تھا لیکن جب یہ ٹیم بجلی کاٹنے پہنچی تو اسے وہاں عوام کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

کانپور لیدر انڈسٹری کو آلودگی کے نام پر نشانہ بنایا؟

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 12:47 PM IST

کانپور کے جاج مئو علاقہ میں تقریباً چار سو لیدر کی ٹینریز ہیں جہاں پر لیدر کی فنیشنگ کی جاتی ہے۔

ٹینیریز کا نکلنے والا پانی ٹینیریز کے اندر موجود اسمال ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گزرتا ہوا جل نگم کے بنائے ہوئے مین ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جاتا ہے جہاں پر اس پانی کو صاف کر کے کھیتی کے لیے یا گنگا ندی میں چھوڑا جاتا ہے، لیکن ٹینریز کا ایم ایل ڈی پانی جل نگم کے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جاتا ہے۔

اس ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کیپیسٹی 171 ایم ایل ڈی پانی کو صاف کرنے کی ہے جبکہ اس میں شہر بھر کا تقریباً چار سو ایم ایل ڈی پانی آتا ہے جہاں ٹھیک سے ٹریٹمنٹ نہ ہو پانے کی وجہ سے اور گنجائش سے زیادہ تقریباً دو سو ایم ایل ڈی پانی اوورفلو ہوکر گنگا ندی میں بہہ جاتا ہے۔ انتظامیہ اپنی اس ناکامی کو چھپانے کے لیے ہمیشہ ٹینیری والوں کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

کانپور لیدر انڈسٹری کو آلودگی کے نام پر نشانہ بنایا؟

جب بھی سرکار آلودگی کی بات کرتی ہے یا کوئی سماجی تنظیم آلودگی پر آواز اٹھاتی ہے تو سیدھے سیدھے اس کا ذمہ دار اور نشانہ ٹینری والوں کو بنایا جاتا ہے اور جبراً ان کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے ہولی کے پیش نظر گنگا ندی کی صاف صفائی کے نام پر 95 ٹینریز کی بجلی کاٹنے کے لیے بجلی ڈیپارٹمنٹ کو حکم صادر کر دیا تھا لیکن جب یہ ٹیم بجلی کاٹنے پہنچی تو اسے وہاں عوام کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

وہیں، رکن اسمبلی نے موقع پر پہنچ کر ضلع انتظامیہ سے بات کی اور کہا کہ ہولی کا تہوار ہے مزدوروں کے لیے بڑی دقت پیش آجائے گی۔ اس لیے اس کا کوئی ممکنہ حل ہولی کے تہوار کے بعد نکالا جائے گا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ بجلی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم واپس تو چلی گئی ہے لیکن اس طرح سے آئے دن بجلی کاٹ کاٹ کر لیدر انڈسٹریز کو زبردست نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اگر اس کا کوئی مناسب حل نہ نکالا گیا تو دھیرے دھیرے یہ انڈسٹری ختم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.