ETV Bharat / state

علی گڑھ: حکومت کی ہدایت کے مطابق جمعہ کی نماز ادا کی گئی

ضلع علی گڑھ شہر کے علاقے میں موجود تاریخی جامع مسجد جہاں رمضان المبارک کے مہینے میں خاصی تعداد میں لوگ مسجد کے باہر بھی بازاروں اور سڑکوں پر نماز ادا کرتے نظر آتے تھے وہاں آج مسجد کے اندر کچھ ہی نمازی دیکھنے کو ملے۔

علی گڑھ: حکومت کی ہدایت کے مطابق جمعہ کی نماز ادا کی گئی
علی گڑھ: حکومت کی ہدایت کے مطابق جمعہ کی نماز ادا کی گئی
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 8:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ادا کی گئی۔

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے روز ضلع علی گڑھ کی مساجد میں رونق دیکھنے کو نہیں ملی، حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہی مساجد میں نماز ادا کی گئی۔ جمعہ کی اذان کے بعد سے ہی کچھ مساجد میں تالے نظر آئے تو کچھ مساجد میں لوگوں کو اندر داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔

علی گڑھ: حکومت کی ہدایت کے مطابق جمعہ کی نماز ادا کی گئی

لوگوں سے اپیل کی گئی کہ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔ ضلع علی گڑھ شہر کے علاقے میں موجود تاریخی جامع مسجد جہاں رمضان المبارک کے مہینے میں خاصی تعداد میں لوگ مسجد کے باہر بھی بازاروں اور سڑکوں پر نماز ادا کرتے نظر آتے تھے وہاں آج مسجد کے اندر کچھ ہی نمازی دیکھنے کو ملے۔

سماجی کارکن اور علی گڑھ چیریٹیبل سوسائٹی کے سیکریٹری گلزار احمد نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے روز بھی علی گڑھ کی شاہی جامع مسجد میں حکومت کی ہدایت کے مطابق پانچ سے آٹھ لوگوں نے نماز ادا کی اور اسی طرح ضلع کے مختلف مساجد میں بھی ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نماز جمعہ کی مناسبت سے مولانا خالد رشید فرنگی کی اپیل

گلزار احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھی کورونا کا قہر تھا اور رواں برس بھی۔ اس پاک اور رحمتوں کے مہینے میں ہم سبھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی پورے ملک اور دنیا سے کورونا کا خاتمہ جلد سے جلد عطا فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.