متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں جمنا ایکسپریس وے کے سنگ میل نمبر 118 پر آگرہ کی طرف سے دہلی جارہی ایک کار نے سڑک کنارے کھڑے دو افراد کی ٹکر مار دی جس میں دونوں کی مو ت ہوگئی جبکہ کار سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آگرہ سے دہلی جارہی برنا کار کا ایک پہیہ پنچر ہوگیا اور اسے سڑک کنارے کھڑی کر اس کا پہیہ تبدیلی کیا جانے لگا۔ جس وقت پہیہ تبدیل کیا جارہا تھا کار سوار دو افرادسڑک کنارے کھڑے تھے۔ انسپکٹر مہابن للت کمار شرما نے بتایا کہ اسی دوران آگرہ کی جانب سے آرہی ایک ماروتی سجوکی اگریس کار نے سڑک کنارے کھڑے خاتون اور مرد کو رودن دیا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ماروتی سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ چاروں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مہلوکین کی شناخت یوگیند(70)باشندہ کالکا دہلی اور پوجا(32)ساکنہ شری نواس پوری دہلی کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں یوپی کے ضلع سون بھدر کے چوپان تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ علاقے میں گروما چوکی کے وارانسی شکتی نگر مین روڈ پر وادی مارکونڈی میں روڈ ویز کی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار تقریباً 40 مسافر زخمی ہوگئے۔ بس رابرٹس گنج سے شکتی نگر کی طرف جارہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پر رابرٹس گنج اور چوپان تھانے پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال لے گئے۔ یہاں زخمیوں میں 5 لوگوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں وارانسی ریفر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Morena Road Accident مورینا میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، دو کی موت
یو این آئی