ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

غازی آباد کے ہاپوڑ قصبہ کے صادق پور گاؤں کے قریب پیک اپ گاڑی میں لوگ شادی میں شرکت کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں 9 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 10:26 PM IST

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے۔صادق پور کےقریب پیک اپ گاڑی کو تیز رفتار کنٹینر نے ٹکر مار دی۔ جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہاپوڑ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیونندنی ہسپتال کے ڈاکٹر شیام نے اس حادثے میں نو افراد کے مرنے کی تصدیق کی۔اور 20 سے زائد زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہاپوڑ کے دو نندنی ہسپتال میں 18 زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 8 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں خان نرسنگ ہوم میں بھی 6 زخمیوں کو منتقل کیا گیا تھا جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ اس طرح کل 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔


دیونندنی ہسپتال میں داخل زخمیوں میں سے کئی لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے۔صادق پور کےقریب پیک اپ گاڑی کو تیز رفتار کنٹینر نے ٹکر مار دی۔ جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہاپوڑ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیونندنی ہسپتال کے ڈاکٹر شیام نے اس حادثے میں نو افراد کے مرنے کی تصدیق کی۔اور 20 سے زائد زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہاپوڑ کے دو نندنی ہسپتال میں 18 زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 8 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں خان نرسنگ ہوم میں بھی 6 زخمیوں کو منتقل کیا گیا تھا جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ اس طرح کل 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔


دیونندنی ہسپتال میں داخل زخمیوں میں سے کئی لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Intro:خوشی غم میں تبدیل، شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی
پک اپ میں کنٹینرنے ٹکر ماری، شادی سے واپس آ رہے 9 افراد ہلاک

پاپوڑ:
غازی آبادکےہاپوڑ قصبہ کے صادق پور گاؤں کے قریبپک اپ گاڑی میں سوار شادی سے گاؤں واپس آ رہے 9 لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔20 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مرنے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔صادق پور گاؤں کے قریب پک اپ گاڑی میں تیز رفتار کینٹرنے ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدرزبردست تھا کہ پک اپ دور جا کر پلٹ گیا۔اس موقع پر چیخ پکار مچ گئی۔اس حادثے میں بہت سے دوسرے افراد زخمی ہیں، انہیں ہاپوڑ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور فرار ہو گیا۔دھولانا علاقے کے صوالح پورکوٹلہ رہائشی مہربان کی بیٹی گل افشاںکی اتوار کو شادی تھی۔میرٹھ ضلع کے نگلا گاؤں سے بارات آئی تھی۔انہوں نے بلند شہر روڈ ہاپوڑ واقع ونشگارڈن میں تقریب منعقد کی تھی ۔شادی میں شامل ہونے کےلئے ان کے گاؤں سے خاندان کے بہت سے لوگ آئے ہوئے تھے۔ دعوت کی تقریب کے بعد دیر رات قریب 11 بجے پک اپ گاڑی میں سوار لوگ گاؤں واپس آ رہے تھے۔ انہیں کیا معلوم تھا وہ گھر نہیں پہنچ سکیں گے ۔بلند شہر روڈ پر ایک تیز رفتار کنٹینر نے پیک اپ میں زوردار ٹکرماری ۔ٹکراس قد ر بھیانک تھی کہ پک اپ گاڑی پلٹ گئی ۔اس دوران پک اپ میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔9 لوگوں نے جائے حادثہ پرہی دم توڑ دیا، جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہے۔اس بھیا نک حادثہ میں بہت سے بچوںکے ہاتھ پیر دورجا کرگرے تھے ۔ ۔اطلاع ایس ایس پی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔پولس نے اندھیرےمیں اعضا کو اکٹھا کیا ۔د یونندني ہسپتال کے ڈاکٹر شیام نے اس حادثے میں نو افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔20 سے زیادہ زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔مرنے والوں کے خاندان کے رکن عادل کو بھی زخمی ہونے کے بعد سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔عادل نے بتایا کہ اس کے تاؤ کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی۔اس میں وہ لوگ شامل ہونے گئے تھے۔پولیس کے مطابق ہاپوڑ کے دیو نندنی ہسپتال میں 18 زخمیوں کو داخل کرایا گیا۔ان میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی۔وہیں خان نرسنگ ہوم میں بھی 6 زخمیوں کو منتقل کیا گیا تھا۔ان میں سے ایک اقصا بنت ابرار نے دم توڑ دیا۔اس طرح کل9 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسرے لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔د یو نندني ہسپتال میں داخل بہت سے لوگوں کی حالت نازک ہے۔دیر رات ہوا حادثہ اتنا بھیانک اوردلخراش تھا کہ موقع پر پہنچے پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔چاروں طرف زخمی اور خون پھیل تھا۔چیخ و پکار مچی تھی۔پک اپ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے تھے۔ہر طرف سے مدد کی پکار کی جا رہی تھی۔پولیس کو بھی زخمیوں کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے میں محنت کرنی پڑی۔ گل فام کی شادی کے لئے خاندان میں تقریبا دو ماہ سے تیاریاں چل رہی تھیں۔خاندان کے لوگ اس کی شادی کو لے کر بہت خوش تھے۔دھوم دھام سے ہوئی شادی میں لوگ جشن منا رہے تھے کہ اسی درمیان حادثے کی خبر پہنچ گئی۔موت کی اطلاع پاتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا۔شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئی۔Body:Hapur accidentConclusion:Hapur accident
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.