للت پور: اترپردیش کے ضلع للت پور کے پالی تھانہ علاقے میں ایک اجتماعی عصمت دری متاثرہ کے ساتھ پولیس تھانے میں تھانہ انچارج کے ذریعہ مبینہ طور پر ریپ کیے جانے کے معاملے میں پولیس نے سبھی چھ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، ساتھ ہی بدھ کو گرفتار کئے گئے پالی تھانے کے تھانہ انچارج تلک داھاری سروج کو عدالت میں پیش کرنے پر اسے 14 دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا All accused in Lalitpur rape case arrested, police station in-charge remanded۔
اس معاملے میں تھانہ پالی میں ایک خاتون کی تحریر پر منگل کو مقدمہ درج کر کے چھ لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بدھ کو اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، کانپور زون، بھانو بھاسکر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جھانسی ڈویژن جوگیندر کمار نے پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر سبھی نامزد ملزمین کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں اس وقت کے تھانہ انچارج تھانہ پالی تلک دھاری سروج کے علاوہ پالی کے رہائشی پانچ دیگر ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں چندن اہروار ولد پورن اہروار، راج بھان ولد دمالی اہروار، ہری شنکر ولد دیالو اہروار، مہندر چورسیا ولد جگناتھ چورسیا، گلاب بائی اہروالی بیوی دیالو اہروار کی گرفتاری کے بعد پولیس نے آج مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سبھی کو 14 دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کی پراسکیوشن کی دلیل کو منظور کر کے پانچ دیگر ملزمین کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Shivpal and Priyanka Attacks UP Govt: للت پور جنسی زیادتی معاملے میں اپوزیشن کی یوگی حکومت پر شدید تنقید
- میرٹھ: اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کی تھانہ میں خودکشی
(یو این آئی)