ETV Bharat / state

UP Election 2022: عبداللہ اعظم نے پولیس کمشنر پر جانب داری کا الزام عائد کیا - عبداللہ اعظم نے اپنی جان کو خطرہ بتایا

سماجودای پارٹی کے امیدوارعبداللہ اعظم نے کہا کہ نے ضابطہ اخلاق اور کووڈ پروٹوکول کی تمام ترپابندیاں صرف سماجوادی امیدواراور کارکنان کے لئے نظرآ رہی ہیں، جبکہ بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ SP leader Azam Khan’s son Abdullah Azam

عبد اللہ اعظم
عبد اللہ اعظم
author img

By

Published : Jan 31, 2022, 7:25 AM IST

اترپردیش کے رامپور کے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے پریس کانفرنس کر کے مرادآباد ڈویژن کے کمشنر کی بی جے پی رہنما آکاش سکسین کے ساتھ تصویر دکھا کر کمشنر پر جانب داری کا الزم عائد کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔Azam Khan's Son Suspects BJP Candidates Of Plotting Attack To Kill Him

عبداللہ اعظم نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ کمشنر آنجنے کمار کو فوراً بر طرف کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہر وقت ان کی ریکی کی جا رہی ہے، کبھی بھی ان کے ساتھ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

عبد اللہ اعظم

انہوں نے کہا کہ نے ضابطہ اخلاق اور کووڈ پروٹوکول کی تمام ترپابندیاں صرف سماجوادی امیدوار اور کارکنان کے لئے نظر آ رہی ہیں، جبکہ بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک طرف افسران صد فیصد ووٹنگ کے لئے اپیل کر رہے ہیں تو وہیں بڑے پیمانے پر ریڈ کارڈ تقسیم کرکے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

عبداللہ اعظم نے کہا کہ پولیس رامپور میں سماجوادی کارکنان کے گھروں میں داخل ہوکر جس طرح سے ڈرا دھمکا رہی ہے وہ کسی سے مخفی و پوشیدہ نہیں ہے۔ متعدد کارکنان پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:Abdullah Azam On Election Campaign:'سماجوادی پارٹی رامپور کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی'

انہوں نے کہا کہ یہ تمام کارروائیاں رامپور کے سابق ضلع انتظامیہ اور موجودہ کمشنر آنجنئے کمار سنگھ کے اشارے پر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے افسر یہاں موجود ہوں گے تو یہاں صاف و شفاف انتخابات ہونا ناممکن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.