ETV Bharat / state

Abbas Ansari House Demolished یوپی انتظامیہ نے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کا گھر منہدم کر دیا

مئو میں مختار انصاری کے بیٹے رکن اسمبلی عباس انصاری کے گھر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 11:48 AM IST

Updated : Mar 4, 2023, 1:54 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
عباس انصاری کے دو منزلہ عمارت پر بلڈوزر کارروائی

مئو: ریاست اترپردیش کے مئو میں جمعہ کو مختار انصاری کے بیٹے ایم ایل اے عباس انصاری اور عمر انصاری کی 2 منزلہ عمارت پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ تین تھانوں کی فورسز سمیت ایک کمپنی پی اے سی کی موجودگی میں تھانہ دکشنٹولا علاقے کے جہانگیر آباد میں واقع عباس انصاری کے مکان کو منہدم کردیا گیا۔ اس 2 منزلہ گھر کی قیمت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ یہ کارروائی ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دکشنٹولا تھانہ علاقے کے جہانگیر آباد علاقے میں مختار انصاری کے بیٹے و صدر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی عباس انصاری اور عمر انصاری کے نام پر ایک دو منزلہ مکان تھا۔ جسے قبل ازیں سٹی مجسٹریٹ کورٹ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے خلاف مختار انصاری کے دونوں بیٹوں کی جانب سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ جہاں سے اس کی فائل دوبارہ ضلع مجسٹریٹ کورٹ مئو کو بھیج دی گئی۔ جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے عمارت کو منہدم کیے جانے کے حکم کا دیا گیا اور جمعہ کو ضلع انتظامیہ نے اس مکان کو منہدم کیے جانے کی کارروائی شروع کی۔ سٹی مجسٹریٹ نوین کمار سنگھ نے بتایا کہ نقشہ پاس کیے بغیر غیر قانونی طریقے سے یہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ اس معاملے پر پہلے نوٹس دی گئی، اس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اپیل کی۔ ان کی اپیل کو مکمل نہ مانتے ہوئے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے عمارت کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا۔ گھر کی قیمت تقریباً 80 لاکھ روپے ہے۔

Last Updated : Mar 4, 2023, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.