ETV Bharat / state

Abandoned Baby Girl Found میرٹھ دہلی ایکسپریس وے پر نوزائیدہ بچی ملی - ر نوزائیدہ بچی ملنے سے سنسنی پھیل گئی

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے پر نوزائیدہ بچی ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ ایک راہگیر نے اسے سڑک کے ڈیوائیڈر پر دیکھا۔ سڑک کے کنارے بچی کے ملنے کی خبیر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کئی لوگ اپنانے کے لیے آگے آئے۔

میرٹھ دہلی ایکسپریس وئے پر نوزائیدہ بچی ملی

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 3:31 PM IST

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے پر نوزائیدہ بچی ملی

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع میرٹھ دہلی ایکسپریس وے پر نوزائیدہ بچی ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ ایک راہگیر نے اسے سڑک کے ڈیوائیڈر پر دیکھا۔ سڑک کے کنارے بچی کے ملنے کی خبیر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کئی لوگ اپنانے کے لیے آگے آئے۔

ذرائع کے مطابق محکہ بجلی میں ایل این ٹی کے سپروائزر منیش ورما جو پاس کی سائٹ پر کام کر رہا تھا۔ اس نے بچے کو سڑک کے کنارے دیکھا۔ بچی کو اپنانے کی خواہش ظاہر کی ۔ منیش ورما نے بتایا کہ شادی کے 7 سال بعد بھی ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس لڑکی کو گود لینے کی خواہش ظاہر کی ۔

پرتاپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے بچی کا میڈیکل اور کاغذی کارروائی مکمل کرانے کے بعد بچی کو فی الحال منیش ورما کے سپرد کر دیا. منیش ورما کا پورا خاندان بچی پاکر پر بہت خوش ہے۔ ایل این ٹی سپروائزر منیش ورما ٹی پی نگر کے رہنے والے ہیں۔منیش ورما نے بتایا کہ بچہ گود لینے کے لئے اس نے کئی این جی اوز سے بھی بات کی تھی۔ لیکن آج بچی کو ڈیوائیڈر پر ملنے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سارہ جہاں کی خوشیاں ان کو مل گئی،

یہ بھی پڑھیں:Double Murder Case In Meerut ویب سریز دیکھ سے ترغیب پا کرقتل کی واردات انجام دینے والے ملزمان گرفتار

ایک طرف وہ شخص ہے جو اس ننھے فرشتے کو دیکھ کر بہت خوش ہے اور دوسری طرف وہ بے رحم ماں ہے جس نے بچی کو کپڑے میں لپیٹ کر سڑک کے کنارے چھوڑ دیا۔ ایسے میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ ماں کتنی ظالم ہو گی کہ اس نے پھول جیسے بچے کو سڑک کے کنارے مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ جاکو راکھے سائیاں مار سکے نہ کوئی ۔ اب بس ہر کوئی خدا سے یہی دعا کر رہا ہے اس بچی کا مستقبل ایسے سنوار دے کہ دنیا یاد رکھے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.