ETV Bharat / state

AAP Candidate Tries Suicide: پرچۂ نامزدگی خارج، عآپ امیدوار نے خودکشی کی کوشش کی - rejection nomination papers candidate tries suicide

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور جہاں الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران مظفرنگر میراپور سیٹ سے عام آدمی پارٹی امیدوار جوگندر سنگھ نے AAP Candidate Joginder Singh Tried to Commit Suicide پرچۂ نامزدگی خارج ہونے پر ضلع انتظامیہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

پرچۂ
پرچۂ نامزدگی خارج، عآپ امیدوار نے خودکشی کی کوشش کی
author img

By

Published : Jan 24, 2022, 7:53 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Polls 2022 کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ اس دوران ہائی وولٹیج ڈرامہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے سیاسی رہنماؤں کے رونے بلکنے کے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔

ویڈیو

تاہم اسی درمیان مظفرنگر کے میراپور سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار جوگندر سنگھ نے AAP Candidate Joginder Singh Tried to Commit Suicide پرچۂ نامزدگی خارج ہونے پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کئی الزامات لگائے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ضلع انتظامیہ پر دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ' کسان تحریک میں حمایت کی وجہ سے ان کے پرچۂ نامزدگی کو خارج کیا گیا ہے۔

جوگندر نے پرچۂ نامزدگی خارج ہونے پر کلکٹریٹ آفس کے سامنے ہی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں خودکشی کرنے سے روک دیا۔ جس کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

مظاہرے کے دوران صوبیدار جوگندر سنگھ باجوہ نے بتایا کہ پہلے ان کے فارم میں کچھ کوتاہیاں تھیں جس کے لیے انہوں نے حلف نامہ اپلائی کیا۔ لیکن ان کا دوسرا حلف نامہ کہیں بھی ظاہر نہیں کیا گیا اور آخر میں کہا گیا کہ ان کی نامزدگی منسوخ کی جا رہی ہے۔

بتادیں کہ اترپردیش کی کل 403 اسمبلی سیٹوں کے لیے سات مراحل میں انتخابات ہونے ہیں۔ باالترتیب 10 فروری، 14 فروری، 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو سات مراحل میں ووٹنگ ہونی ہے، جب کہ 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.