ETV Bharat / state

عآپ نے شاہ عالم الفت کو یوپی اقلیتی سیل کا نائب صدر منتخب کیا - اردو نیوز اترپردیش

عام آدمی پارٹی اترپردیش کے اقلیتی ووٹ تک اپنی رسائی کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ پارٹی نے حال ہی میں اقلیتی سیل کی تشکیل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے مئو ضلع صدر رہے شاہ عالم الفت کو اترپردیش اقلیتی سیل کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

shah alam ulfat
شاہ عالم الفت
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 5:54 PM IST

عام آدمی پارٹی اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے ابھی سے کمر بستہ ہو رہی ہے۔ اترپردیش کے اقلیتی طبقہ کے تقریباً 22 فیصد ووٹروں پر پارٹی کی خاص توجہ ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اپنی اقلیتی سیل کو مضبوط کرنے کے لئے عہدیداروں کی تقرری بھی کر دی۔ اس ضمن میں پارٹی نے مئو سے تعلق رکھنے والے شاہ عالم الفت کو اترپردیش اقلیتی سیل کا نائب صدر منتخب کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پارٹی نے یہ قدم مشرقی اترپردیش میں مقیم بنکروں کی کثیر آبادی کے مد نظر اٹھایا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے عام آدمی پارٹی بنکروں کے مختلف مسائل پر اترپردیش کی یوگی حکومت کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

خاص طور پر بنکروں کی بجلی سبسڈی کے مسئلہ پر کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اترپردیش حکومت اس مسئلہ کو پوری طرح حل کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔ اس کےعلاوہ اترپردیش میں بیسک تعلیم کی زبوں حالی کو بھی عام آدمی پارٹی نے اہم مدعہ بنا رکھا ہے۔

سی اے اے اور این آر سی احتجاج کے خلاف اترپردیش حکومت کی شدید کاروائی بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ عام آدمی پارٹی اس مدعے کو بھی زور شور سے اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: طبی ملازمین کو لگایا گیا ٹیکہ

عام آدمی پارٹی اترپردیش اقلیتی سیل کے نائب صدر شاہ عالم الزام عائد کرتے ہیں کہ اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں پر یوگی حکومت جانبدارانہ کاروائی کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اترپردیش کے آئندہ پنچایت انتخابات میں بھی اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.