ای رکشہ سے سفر کرنے والوں کو بازار سے کافی فاصلے پر ہی روک لیا جاتا ہے۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اس پابندی کی وجہ سے اکثر لوگ بازار نہیں پہنچ رہے ہیں جس سے ان کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں۔ بعض اوقات بزرگ خریدار بازار تک نہیں پہنچ پاتے ہیں۔
اس ضمن میں تاجروں کی تنظیم راشٹریہ ادھوگ ویاپار منڈل کے ایک وفد نے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کرکے اپنی شکایات کو ان کے سامنے پیش کیا۔ جس پر اے ایس پی نے ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔