ETV Bharat / state

اناؤ میں مسلم سبزی فروش کی پولیس کے تشدد سے موت - اردو نیوز اناؤ

ضلع اناؤ کے بانگرم مئو کوتوالی علاقے میں سبزی فروش فیضل کے ساتھ پولیس نے تشدد کیا جس سے اس کی موت ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔

a youth vegetable seller beaten to death by police in unnao
اناؤ میں سبزی فروش مسلم نوجوان کی پولیس پٹائی سے موت
author img

By

Published : May 22, 2021, 7:14 AM IST

Updated : May 22, 2021, 7:40 AM IST

اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں سبزی بیچ رہے مسلم نوجوان فیضل کو پولیس نے صرف اس لیے بری طرح مارا کیونکہ وہ لاک ڈاؤن میں سبزی فروخت کر رہا تھا۔ پولیس کو فیضل کا یہ کام اتنا ناگوار گزرا کہ اس کے ساتھ جانوروں جیسا برتاو کیا، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔

دیکھیں ویڈیو

فیضل کو زخمی حالت میں آس پاس کے لوگ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس کے بعد فیضل کے اہل خانہ اور دیگر لوگ پولیس تشدد کے خلاف سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کرنے لگے۔

قابل ذکر ہے کہ کوتوالی بانگر مئو کے بھٹپوری محلہ کا نوجوان فیضل سبزی منڈی میں سبزی فروخت کررہا تھا۔ پولیس لاک ڈاؤن کے نام پر سبزی فروخت کر رہے فیضل کی پٹائی کر دی۔ پولیس کی پٹائی سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد فیضل کو وہاں موجود لوگوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:

ظفریاب جیلانی کا کامیاب آپریشن

اس معاملے سے ناراض فیضل کے اہل خانہ اور دوسرے لوگ اناؤ ہردوئی روڈ پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے اور پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے حالانکہ بعد میں ایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا جبکہ ہوم گارڈ کی سروس ختم کر دی گئی۔

Last Updated : May 22, 2021, 7:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.