ETV Bharat / state

Young Man Committed Suicide بے روزگار نوجوان نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

نوئیڈا کے گولف کورس میٹرو اسٹیشن میں ایک نوجوان نے میٹرو ریل کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔نوجوان بے روزگار اور نوکری کی تلاش میں بھٹک رہا تھا۔اس واقعے کے بعد میٹرو خدمات چند گھنٹوں کے لئے متاثر رہی۔

بے روزگار نوجوان نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

author img

By

Published : May 30, 2023, 6:09 PM IST

بے روزگار نوجوان نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے میٹرو اسٹیشن خودکشی پوائنٹ بنتے جا رہے ہیں۔ ایک نوجوان نے گولف کورس میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کے سامنے کود کر خودکشی کی تھی۔ دوسری جانب آج سیکٹر 34 میٹرو اسٹیشن پر ایک نوجوان نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ اپنی جان دینے والے نوجوان نے بیچلر آف انجینئرنگ کا کورس کیا تھا اور نوکری نہ ملنے پر بے چین تھا۔ میٹرو اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بار بار اپنی گھڑی کو چیک کر رہا تھا اور میٹرو اسٹیشن پر آتے ہی اس نے میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔سیکٹر-24 کوتوالی پولیس کے مطابق، پرشانت دکشٹ (32 سال) ولد مہیندر ڈکشٹ گاؤں کھڑگپور تھانہ گیان پور ضلع بھدوہی اتر پردیش کا رہنے والا تھا جو نوئیڈا کے سیکٹر-74 میں واقع اجنارا سوسائٹی میں رہتا تھا۔

پرشانت نے سال 2017 میں ممبئی سے بیچلر آف انجینئرنگ کورس کیا تھا۔ وہ کافی عرصے سے نوکری کی تلاش میں پریشان تھا۔ آج بھی وہ نوکری کی تلاش میں گھر سے نکلا تھا۔ واپس آتے ہوئے سیکٹر 34 میٹرو سٹیشن پر ایک میٹرو سے اتر کر پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر دوسری میٹرو کا انتظار کرنے لگا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرشانت کو پریشان نظر آرہا تھا اور وہ بار بار گھڑی کی طرف دیکھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Pilibhit Suicide Case پیلی بھیت میں ہیڈ کانسٹیبل نے کی خودکشی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایمبولینس کو بلایا اور زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے سیکٹر 39 میں واقع ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے پرشانت دکشٹ کو مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کا پنچایت نامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.