ETV Bharat / state

آشا ورکر پر ہتھیار سے حملہ

ضلع فرخ آباد میں ویکسین لگوانے کے لئے کہنے پر گاؤں کے ایک نوجوان نے آشا ورکروں پر حملہ کردیا۔

آشا ورکر پر ہتھیار سے حملہ
آشا ورکر پر ہتھیار سے حملہ
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 1:49 PM IST

اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ہفتہ کے روز آشا ورکر رادھیکا سولنکی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مؤدروازہ تھانہ علاقہ کے نعمت پور سریہ گاؤں میں لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے گاؤں کے پرائمری اسکول بھیج رہی تھی۔

اس دوران ایک نوجوان نے تیز دھار والے ہتھیار سے ان پر حملہ کردیا۔ تاہم موقع پر لوگوں کی آمد کی وجہ سے رادھیکا سولنکی کی جان بچ گئی۔ وہیں آشا ورکر کی شکایت پر ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق رادھیکا سولنکی گزشتہ روز نعمت پور سریہ گاؤں میں مجبہ کھیڑا کے رہائشی ایک شخص کے گھر پہنچی، جہاں اس نے ایک شخص سے ویکسین لینے کو کہا۔ اس پر اس شخص نے ویکسین لینے سے انکار کردیا، پھر آشا ورکر رادھیکا سولنکی نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، جس کے بعد اس شخص نے آشا ورکر پر حملہ کر دیا۔

واقعے کے بعد گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے، وہیں مقامی لوگوں نے اس کی جانکاری پولیس محکمہ کو دی جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس کی ٹیم اور اعلیٰ عہدیداروں نے آشا ورکروں سے گفتگو کی۔

اس دوران آشا ورکر رادھیکا سولنکی نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.