ETV Bharat / state

Animal Cruelty Case مظفرنگر میں مردہ کتے کی لاش کو کار سے گھسیٹنے کا ویڈیو وائرل - ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کار سے مردہ کتے کو گھسیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے فورا ہی ملزم کار ڈرائیور کو کار سمیت گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یہ معاملہ مظفر نگر ضلع کے کوتوالی علاقے کے محلہ شہاب الدین پور کا ہے۔ The case of dragging the body of a dead dog with a car

کتے کی لاش کو کار سے گھسیٹنے کا ویڈیو
کتے کی لاش کو کار سے گھسیٹنے کا ویڈیو
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 11:41 AM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک مردہ کتے کی لاش کو کار سے گھسیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ماروتی اومنی کے پیچھے کتے کی لاش کو جب گھسیٹا جا رہا تھا تو کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ کار سے مردہ کتے کو گھسیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے فورا ہی ملزم ڈرائیور کو کار سمیت گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یہ معاملہ مظفر نگر ضلع کے کوتوالی علاقے کے محلہ شہاب الدین پور کا ہے۔ The case of dragging the body of a dead dog with a car

کتے کی لاش کو کار سے گھسیٹنے کا ویڈیو

بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں پیر کی صبح حامد بیگ کی بیٹی کی شادی تھی۔ گذشتہ دو روز سے گھر کے باہر پڑی آوارہ کتے کی لاش سے پورے علاقے میں بدبو پھیل رہی تھی۔ حامد بیگ نے صفائی کرنے والوں کو بلایا اور کتے کی لاش اٹھانے کو کہا لیکن دو دن تک کوئی نہیں آیا۔ اسی لیے حمید خود کتے کی لاش کو اپنی ماروتی اومنی کار کے پیچھے رسی سے باندھ کر دور جنگل میں ڈالنے جا رہے تھے کہ کسی نے حمید کی کار کے پیچھے بائیک چلا کر ویڈیو بنا لی۔ مردہ کتے کو گاڑی سے گھسیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس ملزم ڈرائیور حمید بیگ کو کار سمیت گرفتار کر کے جانوروں پر ظلم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملزم حمید کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کل ان کی بیٹی کی شادی ہے اور گھر کے باہر آوارہ کتے کی لاش پڑی ہونے سے علاقے میں شدید بدبو پھیلی ہوئی تھی۔

کئی بار بلدیہ کے صفائی ملازمین کو کتے کی لاش کو اٹھانے کی اطلاع دی گئی لیکن 2 دن تک کوئی بھی صفائی کارکن کتے کی لاش اٹھانے نہیں پہنچا۔ اس لیے ہم نے کتے کو گاڑی میں باندھ کر جنگل میں ڈالنے کے لئے جا رہے تھے کہ کسی نے ہمارا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:روہتاس: کالے ہرن کی لاش سے سنگ غائب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.