نوئیڈا میں جدید دور میں قدیم روایت منادی کے ذریعے دیہی عوام کو باخبر کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔
اس مہم کا مقصد ضلع کے دیہی علاقوں میں تمام ترقیاتی اسکیمز اور صفائی ستھرائی کے پروگراموں کو فروغ دینا ہے۔
اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بے شک نوئیڈا جدید طرز کا شہر ہے لیکن ضلع کے دیہات اب بھی بہت پسماندہ ہیں۔
ضلع 'پنچایت راج' افسر اور ان کے ساتھی افسران اور ملازمین کی طرف سے وسیع سطح پر بیداری پروگرام چلایا جا رہا ہے۔
تاکہ ضرورت مند افراد حکومتی اسکیمز سے فائدہ حاصل کرسکیں۔
اسی سلسلے میں پنچایت راج محکمہ کی ٹیم نے بلاک دادری کے گاؤں کالونڈا میں منادی کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تشہیر کی۔