لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کھدرا علاقے میں واقع بیگ آئی سنٹر ہسپتال جہاں پر مضان المبارک کی مناسبت سے آنکھ کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اسلم بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن لکھنو کی جانب سے ضرورت مند غریب افراد کی رمضان المبارک کی مناسبت سے مفت آپریشن علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ رقم ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں ان کو خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم خدمت خلق کی مناسبت سے اٹھایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج مل سکے۔
ڈاکٹر اسلم بیگ نے بتایا کہ یوں تو پورے سال ضرورت مندوں کی مفت علاج کی جاتی ہے لیکن رمضان میں خصوصی طور پر مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا جاتا ہ۔ے رمضان کے شروع ہونے سے اب تک کل 26 افراد کی آنکھوں کا آپریشن مفت کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مریضوں کا علاج بھی مفت کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خدمت خلق کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔ یہاں پر کسی بھی ملت و مذہب کی قید نہیں ہے۔ بس اس کو علاج کی ضرورت ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کی تعداد کثیر ہے جو علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ لہذ ان کے لیے رمضان المبارک میں مفت آپریشن کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ملیح آباد میں بھی امراض چشم کے حوالے سے میڈیکل کیمپ لگائے جا چکے ہیں جہاں پر مفت دوا اور چشمے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ میری کوششیں ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد ہو سکے تا کہ کسی کو بھی بینائی سے محروم نہ ہونا پڑے۔ ڈاکٹر اسلم بتاتے ہیں کہ موجودہ دور میں بوڑھے نوجوان اور بچوں کو بھی امراض چشم لاحق ہورہے ہیں جب کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو ان سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچہ جب تین سال کا ہو تو ایک بار ضرور اس کی آنکھ کی جانچ کرانی چاہیے تاکہ وقت رہتے علاج کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ آنکھوں کو صحیح رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ کھانے پینے میں ہری سبزیوں کا استعمال کرنا سلاد اور پھل کے علاوہ مچھلی کھانا آنکھوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مسلسل موبائل دیکھنے سے امراض چشم کے مریض اضافہ دیکھنے کو ملا ہے مسلسل موبائل دیکھنے یا کمپیوٹر کی اسکرین دیکھنے سے آنکھوں پر اسٹریس آجاتا ہے جس سے اشک نکلتے ہیں لہذا جب بھی ہم کمپیوٹر پر کام کریں یا موبائل دیکھیں تو بیس منٹ کے وقفے پر ادھر ادھر دیکھیں اور جس سے آنکھوں کو اسٹریس سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: Fruits Home Delivery For Ramadan رمضان کے موقع پر بیدر میں فروٹ کی ہوم ڈلیوری کی سہولت