ETV Bharat / state

احمد آباد سے مزدوروں کی خصوصی ٹرین کاس گنج پہنچی - اترپردیش کے ضلع کاس گنج

اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں شرمک اسپیشل ٹرین احمد آباد سے 1،200 مزدوروں کو لیکر کاش گنج پہنچی۔ تو وہیں لاک ڈاون میں پھنسے مہاجر مزدروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

احمد آباد سے 1200 مہاجر مزدوروں کی خصوصی ٹرین کاس گنج پہنچی

author img

By

Published : May 8, 2020, 12:20 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گجرات میں پھنسے اترپردیش کے 1200 مہاجر مزدوروں کو لیکر شرمک اسپیشل ٹرین جمعہ کے روز کاس گنج پہنچی۔ جہاں تمام مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔

اس کے بعد مقامی انتظامیہ نے تمام مزدوروں کو بس کے ذریعہ اپنے اضلاع روانہ کیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مزدروں کی اسکریننگ کے بعد انہیں لنچ پیکٹ مہیا کرایا گیا اور مزدوروں کو ان کے اضلاع میں منتقل کرنے کے لئے 50 سے زائد بسیں لگائی گئی ہیں۔ ساتھ ہی متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

وہیں مزدوروں نے بتایا کہ ہم اپنے پیسوں سے کرایہ دے کر آئے ہیں اور بچوں کا کرایہ بھی لیا گیا۔

احمد آباد سے کاس گنج جنکشن پہنچنے والے آگرہ کے رہائشی راج کمار شرما نے بتایا کہ ہم سے 500 روپے کرایہ لیا گیا ہے، جبکہ حکومت مزدوروں سے کرایہ نہ لینے کی بات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.