ETV Bharat / state

پانی ٹنکی پر چڑھ کر پتنگ اُڑاتا ہوا بچہ - بجنور کی میونسپل کارپوریش

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں سو فٹ بلندی پر نصب پانی ٹنکی کی چھت پر چڑھ کر پتنگ اڑاتے ہوئے بچے کو دیکھ کر عوام میں افراتفری مچ گئی۔

roof  of water tank in bijnor
پانی ٹنکی پر چڑھ کر پتنگ اُڑاتا ہوا بچہ
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 6:41 PM IST

بجنور کی میونسپل کارپوریش کی جانب سے بنائی گئی پانی کی ٹنکی کی چھت پر چڑھ کر ایک معصوم بچے کو پتنگ اُڑاتا دیکھ کر مقامی افراد پریشان ہوگئے۔

پانی ٹنکی پر چڑھ کر پتنگ اُڑاتا ہوا بچہ

مقامی افراد نے فوراً پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس موقع واردات پر پہنچ کر بچے کو100 سو فٹ اونچائی والی پانی کی تنکی سے نیچے اتارا ، اس کے بعد بچے کے اہل خانہ نے سکون کی سانس لی۔

اس کے چشم دید گواہ منیش تیاگی جہاں والدین پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے، وہیں دیگر افراد محکمہ بلدیہ پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پانی کی ٹنکی کے پاس کوئی سکیورٹی کیوں نہیں تھی، جو بچے کو اس پر چڑھنے سے روک سکے۔

نام نہ بتانے کی شرط پر ایک مقامی رہنما نے مینونسپل کارپوریش پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک معصوم بچہ پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر پتنگ اُڑا رہا ہے، کل کو کوئی شخص پانی میں زہر ملا دے تو کیا ہوگا اس کی جواب دہی کون لے گا۔

انہوں نے محکمہ بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی ٹنکی کی حفاظت کے لیے سکیورٹی گارڈ لگائے جائے کیوں اس علاقے کے تمام لوگ اس ٹنکی کا پانی پینے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.