میرٹھ: ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ڈینگو کے بڑھتے اثرات اور روزانہ کیسز میں ہورہے اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علحیدہ ڈینگو وارڈ بنانے اور علاج کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات دی تھی، جس کے بعد میرٹھ کے ضلع ہسپتال میں 20 بیڈس پر مشتمل ایک وارڈ قائم کیا گیا، میڈیکل کالج میں بھی موسمی بخار اور ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ سے وارڈ تیار کیا گیاہے۔Increase in number of dengue patients in UP
میڈیکل کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی کثیر تعداد کے آمد ہورہی ہے، تمام مریضوں کے لیے ہسپتال میں بیڈز کا مناسب انتظام کرنا مشکل ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے. تاہم سب کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:Dengue Cases مظفر نگر میں ڈینگو کی دستک, 44 کیسز کی تصدیق