ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں چہلم کے موقع پ مولانا شان رضا نے ایک مجلس کو خطاب کیا اور عباس حیدر زیدی نے اپنے ہم نواؤں کے ساتھ مرثیہ خوانی کے فرائض انجام دیے۔
مولانا شان رضا نے تقریر کرتے ہوئے نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر جانثار ساتھیوں کی شہادت پڑھتے ہوئے بتایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کو بچانے اور حق اور انصاف کے لئے کربلا میں تین دن کے بھوکے پیاسے شہید ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو 21 ہزار روپے کا چندہ
حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں انسانیت کی سب سے بڑی مثال پیش کی اگر امام حسین علیہ السلام اپنی شہادت کربلا میں نہ دیتے تو آج انسانیت اور دین اس دنیا میں لوگوں کے پاس نہ ہوتا۔'