ریاست اترپردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پالی ٹیکنک کی جانب سے یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب تاجر بننے کے لیے درکار صفات پر گفتگو کی گئی۔
افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی کے طور پر اے ایم یو پرو وائس چانسلر اختر حسیب اور مہمان اعزازی کے طور پر انجینرنگ فیکلٹی کے ڈین پروفیسر عبد الحسن خان نے شرکت کی۔ پروفیسر اختر حسیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے میدان میں انٹرپرینیورشپ کی بے شمار مواقع ہیں۔ انہوں نے ماہی پروری، زرعی پیداوار کی فروخت، جیم جیلی کی پیداوار وغیرہ کا ذکر کیا۔
وزارت سیاحت حکومت ہند کے ایچ آر ڈی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مرتجے مشرا نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیاحت کے شعبہ کے امکانات و مواقع کا ذکر کیا۔
مقررین نے کہا کہ روزگار نوجوانوں کو خود کفیل بنا سکتا ہے اور بے روزگاری کے مسئلے کو دور کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے معشیت کی ترقی بھی ہوگی۔
مقررین نے کہا کہ تقریبا سبھی ترقی پذیر ممالک سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس لیے حکومتیں موزوں قدم اٹھا کر نوجوانوں کو تاجر صنعتکار بنانا چاہتی ہیں۔ پروگرام کے دوران مرکزی و ریاستی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔