ETV Bharat / state

کووڈ 19 متاثرہ حاملہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووڈ 19 سے متاثرہ ایک حاملہ خاتون نے کامیاب آپریشن کے بعد صحت مند بچی کو جنم دیا۔

A pregnant woman infected with COD-19 gave birth to a healthy baby girl in amu
کووڈ-19 متاثرہ حاملہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:57 PM IST

علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔ کووڈ-19 سے متاثرہ حاملہ خاتون کو دراصل ایک مقامی ہسپتال سے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا، کیونکہ وہ حمل سے متعلق ہائپر ٹینشن کی شکار تھی اور فوری آپریشن کی بھی ضرورت تھی۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز نے خاتون کو فورا ہی ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں داخل کیا اور آپریشن تھیئٹر میں لے جا کر کامیاب آپریشن کیا۔

دو گھنٹے تک چلنے والا یہ آپریشن ڈاکٹر شہناز اور ڈاکٹر آرزو نے کیا جس میں ڈاکٹر سدرہ اور ڈاکٹر ثالث کے ساتھ ہی ڈاکٹر مناظر کی رہنمائی میں ڈاکٹر ناظرہ نے ذمہ داری نبھائی۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ آپریشن کے بعد خاتون اور بچہ دونوں صحت مند ہیں اور ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ بچی کو کورونا وائرس نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کا طبی و نیم طبی عملہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سنجیدگی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.