ETV Bharat / state

مظفرنگر میں مشن شکتی مہم کے تحت پینٹنگ مقابلہ - اسکول اساتذہ ریشمہ، تبسم، درخشاں وغیرہ نے تعاون کیا

مظفرنگر میں خواتین کی حفاظت کے لیے 'مشن شکتی مہم' کے تحت آج معہد البنات الاسلامی دینی درسگاہ میں پینٹنگ مقابلہ اور تسمیہ اسکول میں اس پروگرام سے متعلق خواتین کی حفاظت کے لیے حلف برداری بھی کرائی گئی۔ اس مہم میں خواتین اور لڑکیوں کو خود انحصار کرنے کی تربیت، اپنی حفاظت کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

a painting competition was held in muzaffarnagar under the mission shakti campaign
مظفرنگر میں مشن شکتی مہم کے تحت پینٹنگ مقابلہ
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 5:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں خواتین کی حفاظت کے لیے 'مشن شکتی مہم' کے تحت چلائے جا رہے پروگرام میں آج معہد البنات الاسلامی دینی درسگاہ میں خواتین کی حفاظت اور اس تعلق سے بیداری لانے کے لیے ایک پینٹنگ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

مظفرنگر میں مشن شکتی مہم کے تحت پینٹنگ مقابلہ

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مظفرنگر کی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے موجود رہیں۔

طالبہ نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پینٹنگ مقابلہ میں اول آئیں طالبہ کو ضلع مجسٹریٹ نے انعامات سے بھی نوازا اور معززین نے اس پروگرام سے متعلق اپنے اپنے خیالات بھی پیش کیے۔

اس پروگرام کے تحت مظفرنگر کے کھلا پار میں واقع تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں بھی خواتین کی حفاظت، خواتین کے اعزاز اور خواتین کی خود انحصاری کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے چیک اور سینیٹری نیپکن تقسیم کیں گئے۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاو کے تحت بیٹیوں کی تحفظ کے لیے بیداری مہم بھی شروع کیا گیا۔

a painting competition was held in muzaffarnagar under the mission shakti campaign
مظفرنگر میں مشن شکتی مہم کے تحت پینٹنگ مقابلہ

یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر تذبذب برقرار

ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر مشفقین پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ اُنہوں نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے ریاستی حکومت کے تحت چلائے جانے والے مشن پاور ہیلپ لائن نمبر اور اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

یہ پروگرام ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی اور پرواز سوشل فاؤنڈیشن اور ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کے مشترکہ سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ کے نائب صدر فیض الرحمن، اسکول مینیجر سعید اعجاز احمد، پرنسپل جاوید مظہر، آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ، پروبیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ پولیس اور اسکول اساتذہ ریشمہ، تبسم، درخشاں وغیرہ نے تعاون کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.