اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں بلاس پور پولس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر انکور چودھری کو گولی مارنے والے بدمعاشوں کےساتھ انکاونٹر Encounter میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ابھی تک فرار ہے۔
پولیس کو یہ کامیابی کومبنگ کے دوران ملی۔شناخت کر کے تلاشی Searching کے دوران پولیس نے حملہ آور وپن ناگر عرف جے پی کو پکڑ لیا تھا۔ جے پی املیہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ جے پی نے بعد میں پولیس پر گولی چلائی۔
جے پی کو گرفتار کر کے پولیس پستول کی برآمدگی کے لیے موقع پر لے گئی، جہاں اس نے پستول نکال کر پھر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:Robbery in Kishangarh: راجستھان کے کشن گڑھ میں لوٹ کی واردات پیش آئی
پولیس ٹیم نے اپنا دفاع کیا اور بدمعاش کو روکنے کے لیے جوابی فائرنگ کی۔ وپن ناگر کی ٹانگ میں گولی لگی ۔ اسے ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ وپن ناگر کے خلاف ڈکیتی، قتل اور گینگسٹر سمیت ایک درجن سے زیادہ کیسز درج ہیں۔ یہ ایک بدنام زمانہ بدمعاش ہے۔
پولیس نے بتایا کہ وپن ڈکیتی، بھتہ خوری، قتل اور قاتلانہ حملے جیسے واقعات میں ملوث رہا ہے۔پولیس سکندر کی تلاش کر رہی ہے۔
ایس آئی انکور چودھری کو گولی مارتے وقت وپن ناگر کا ایک اور ساتھی سکندر بھی تھا۔ وہ اب بھی فرار ہے۔ جس کے لیے پولیس ٹیم مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
گریٹر نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے نے بتایا کہ جلد ہی اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ مفرور ملزم سکندر کے خلاف گینگسٹر ایکٹ اور ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔
واضح رہےکہ جمعہ کی دوپہر بلاس پور چوکی کے انچارج سب انسپکٹر انکور چودھری چیکنگ کر رہے تھے۔ اسی وقت جب انکور چودھری نے بائیک پر سوار دو بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے انکور چودھری پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ جس میں انکور چودھری شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے گریٹر نوئیڈا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔