ETV Bharat / state

دیوبند: عوامی مسائل کو لے کر ایس ڈی ایم کو میمورنڈم

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں 'اترپردیش جن کلیان منچ' کے عہدیداران نے نقشہ پاس کرانے کے لیے پہلے کی طرح فیس وصولے جانے سمیت مختلف عوامی مسائل کو لے کر وزیر اعلیٰ اترپردیش کو میمورنڈم ارسال کیا۔

عوامی مسائل کو لے کر ایس ڈی ایم کو میمورنڈم

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 10:16 PM IST

اترپردیش جن کلیان منچ کے ریاستی صدر چودھری اوم پال سنگھ کی قیادت میں کارکنان ایس ڈی ایم دفتر پہنچے اور وزیر اعلیٰ اترپردیش کو مخاطب میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار کو سونپا۔

عوامی مسائل کو لے کر وزیر اعلیٰ اترپردیش کو میمورنڈم ارسال

اس دوران چودھری اوم پال سنگھ نے کہا کہ نقشہ پاس کرانے کے لیے صارفین سے زبردست فیس وصول کی جا رہی ہے۔ سرکار کی جانب سے نقشہ پاس کرانے کے لیے پہلے 100 روپے فی میٹر لیا جاتا تھا، اس میں اضافہ کرکے 700 روپے فی میٹر کر دیا گیا ہے۔ اس سے عوام کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ سراسر عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو بجلی کے بلوں میں اضافے نے بھی بجلی صارفین کی جیبوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے، اسے فوراً واپس لیا جائے اور 2 روپے یونٹ کیا جائے۔

عوامی مسائل کو لے کر ایس ڈی ایم کو میمورنڈم
عوامی مسائل کو لے کر ایس ڈی ایم کو میمورنڈم

ڈاکٹر بی پی سنگھ، رام کلا سینی اور واجد ملک نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کے مناسب قیمت نہیں مل پا رہا ہے اور کسان پریشان ہیں۔

گنے کی قیمتوں میں گزشتہ تین برس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ گنا پیدا کرنے کے لیے لاگت زیادہ آرہی ہے۔

میمورنڈم میں نقشہ پاس کرانے کے لیے پہلے کی طرح ہی 100 روپے فی میٹر فیس وصولی جائے، گھریلو بجلی کی قیمتوں کو 2 روپے فی یونٹ کے حساب سے کیا جائے اور گنے کی قیمت 5 سو روپے فی کوئنٹل کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.