مظفر نگر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اس سی درمیان لوک سبھا انتخابات سے پہلے ڈھول بجا کر ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف یہ شخص شوبھاش چند بھارتی مظفر نگر کے جنسٹھ علاقے کا رہنے والا ہے۔
شوبھاش چند بھارتی نے مظفر نگر کے گاؤں گاؤں اور شہر میں لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے حق میں ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کا ایک انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔ شوبھاش چند بھارتی بطور آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی انہیں مظفر نگر لوک سبھا انتخابات میں اپنا امیدوار بنائے۔ اگر سبھاش چند بھارتی کی مانیں تو وہ ہندوستانی ثقافت کو بچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
57 سالہ سبھاش چند بھارتی کا تعلق والمیکی برادری سے ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر مظفر نگر لوک سبھا سے الیکشن لڑ کر ملک میں پھیلی برائیوں کو دور کرکے معاشرے اور سیاست کو پاک کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے بڑی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی سے بڑی کوئی شخصیت نہیں ہے۔ کیونکہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں جرائم اور بدعنوانی پر لگام لگا دی گئی ہے اور ہندوستان دنیا میں عالمی لیڈر بننے جا رہا ہے ۔
یہ بھئ پڑھیں:اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی کل مکمل ہڑتال ہوگی
سبھاش چند بھارتی اپنی انتخابی مہم کو پھیلانے کے لیے ہاتھوں میں ڈھول لے کر روزانہ 25 کلومیٹر پیدل سفر کر رہے ہیں اور ووٹر کی حمایت حاصل کر رہے ہیں اور مظفر نگر میں ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔