علیگڑھ: اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں فائرنگ کرکے بھاگنے والے شعیب نامی لڑکے کو اے ایم یو سیکیورٹی گارڈز نے حراست میں لے لیا ہے۔ موقع سے بڑی تعداد میں کارتوس اور ایک بندوق برآمد کیے گئے۔ اے ایم یو کے ڈپٹی پراکٹر ڈاکٹر علی نواز زیدی نے پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ آج دوپہر اے ایم یو کے جنرل ایجوکیشن سینٹر کے میدان میں کچھ طلباء بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران شعیب اورف چوبا نامی نوجوان فائرنگ کرکے بھاگ رہا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پراکٹوریئل ٹیم موقع پر پہنچی اور اس لڑکے کا پیچھا کیا جو شمشاد مارکیٹ پر عمیر پلازہ کے ایک فلیٹ میں اپنے آپ کو اور اپنے بیگ کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔ A Man Open Firing On AMU Campus,Later Taken Into Custody In Aligarh In Uttar Pradesh
ڈپٹی پراکٹر ڈاکٹر علی نواز زیدی نے مزید بتایا ہمارے سیکیورٹی گارڈز محبوب، رفیق اور راشد نے شعیب کو پکڑ لیا اور اس کے پاس موجود بیگ سے بڑی تعداد میں کارتوس اور ایک بندوق برآمد کیے۔ شعیب کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ سول لائن کے علاقے جیونگڑ کا رہائشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کو علیگڑھ پولس کے حوالے کر دیا گیا۔ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے۔ پولیس سے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیمپس میں فائرنگ کرنے کا مقصد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Global Sustainability Space Challenge ڈاکٹر لمے بن صابر گلوبل سسٹینیبلیٹی اسپیس چیلنج کے مینٹر منتخب