ETV Bharat / state

رامپور: اذان دینے پرقتل کا واقعہ

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 2:13 PM IST

گاؤں کی ایک مسجد میں جلیس احمد نامی شخص کو اپنے علاوہ کسی دوسرے شخص کا اذان دینا اتنا برا لگا کہ اس نے اپنے پڑوس کے رہنے والے بزرگ مؤذن صغیر احمد کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔

رامپور: اذان دینے پرقتل کا واقعہ
رامپور: اذان دینے پرقتل کا واقعہ

اترپردیش کےرامپور ضلع تھانہ عظیم نگر حدود کے گاؤں نگلیا عقیل میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔

رامپور: اذان دینے پرقتل کا واقعہ

تفصیلات کے مطابق دراصل گاؤں کی ایک مسجد میں جلیس احمد نامی شخص کو اپنے علاوہ کسی دوسرے شخص کا اذان دینا اتنا برا لگا کہ اس نے اپنے پڑوس کے رہنے والے بزرگ مؤذن صغیر احمد کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق نگلیا عقیل کی مسجد بلال میں صغیر احمد بیگ اذان دیا کرتے تھے جبکہ پڑوس میں رہنے والا جلیس احمد اکثر اس بات پر جھگڑا کرتا تھا کہ اس کے علاوہ کوئی اور اذان نہ دے۔ آج صبح تقریباً 7 بجے 60 سالہ صغیر احمد بیگ مسجد میں قرآن پڑھ رہے تھے کہ اسی دوران جلیس احمد چاقو لیکر آگیا اور صغیر احمد بیگ کو پکڑ کر زمین پر گرانے کے بعد چاقو سے ان کی گردن کاٹ دی۔ اس دوران مسجد کے گیٹ پر کھڑے اکرام علی نے شور مچا دیا جس پر گاؤں کے ہی حافظ شمس الدین اور ان کے بھائی نعیم الدین انھیں بچانےکے لیے پہنچے تو قاتل جلیس احمد نے چاقو مارکر انہیں بھی زخمی کر دیا۔ بعد میں قاتل کو مقامی لوگوں نے رسی باندھ کر پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ عظیم نگر پولیس نے قانونی کارروائی کو انجام دیکر ملزم جلیس احمد کو جیل بھیج دیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر ہسپتال بھیج دیا گیا۔اور زخمیوں کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.