اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں بی ایس پی رہنما کے بیٹے کے قتل کے معاملے Murder of BSP Leader's Son in Greater Noida میں پولس نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں متوفی نوجوان کے دوست کو گرفتار کر لیا Police Arrested a Friend of The Deceased Youth in The Case ہے۔
متوفی نوجوان کے دوست نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کا دوست اس کی بہن پر گندی نظر رکھتا تھا جس کی وجہ سے اس نے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے سارے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔
سنٹرل نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندر نے کہا کہ 11 فروری کو گریٹر نوئیڈا میں واقع سورج پور تھانہ علاقہ کے تحت جونپت گاؤں کے قریب جنگل میں ایک نوجوان کی لاش ملی تھی۔ راہگیروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی، ایڈیشنل ڈی سی پی اور سورج پور تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ڈی سی پی نے کہا کہ متوفی نوجوان کی شناخت راہول بھاٹی کے طور پر ہوئی ہے جو بہوجن سماج پارٹی رہنما ہرگووند سنگھ بھاٹی کے بیٹے ہیں۔
راہل کو گولی مار دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں راہل کے دوست پرویش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پرویش اور راہول دونوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور دونوں کئی سالوں سے دوست ہیں۔ واقعہ کے دن پرویش اپنے دوست راہول کو اپنی بائک پر اپنے ساتھ لے گیا اور جائے واردات پر لے گیا۔ جس کے بعد پرویش نے اپنے دوست راہول کے ساتھ سیلفی لی اور پھر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم موٹر سائیکل سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔